خوش آمدید

خوش آمدید


wallpaper
تحریکِ منہاجُ القرآن کتاب و سنت کی اِنقلابی فکر پر مبنی ایک عالم گیر تجدیدی تحریک ہے۔ کسی بھی علمی و فکری اور اِنقلابی تحریک کی پہچان اُس کا علمی سرمایہ ہوتا ہے۔ چنانچہ ایک ہمہ گیر تحریک کے تقاضوں کی تکمیل کے لیے تحریک منہاج القرآن کے تحت دیگر نظامت ہاے کار اور فورمز کے ساتھ ساتھ نظامتِ تحقیق و تبلیغات کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد ملک بھر میں اِسلامی تحقیقی مراکز اور لائبریریوں کا وسیع تر جال بچھانا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ علم کے زیور سے آراستہ ہوں اور بیداریِ شعور کا جو منشور تحریک منہاج القرآن لے کر اُٹھی ہے، وہ شرمندہء تعبیر ہو۔ اِس کی بنیادی ذِمّہ داریوں میں عوام الناس اور خواص کے مختلف طبقات کے لیے لٹریچر کی تیاری، دیگر پبلک لائبریریوں میں تحریکی کتب و کیسٹس پہنچانا اور تحقیقی ذوق رکھنے والے وابستگانِ تحریک اور عامۃ الناس کو ایک علمی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ ان کی تحقیقی سرگرمیوں کو منظم شکل دی جاسکے۔ اِس نظامت کے زیرِ اِہتمام ملک کے طول و عرض میں قائم اداروں کے علاوہ صرف مرکزی سطح پر ایک عظیم تحقیقی شعبہ ”فریدِ ملّت رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ (FMRi)“ اور چھ لائبریریاں مصروفِ عمل ہیں۔